ایلون مسک ہر گھر کو بجلی گھر بنانے کے خواہشمند

ایلون مسک ہر گھر کو بجلی گھر بنانے کے خواہشمند
کیلی فورنیا( ویب ڈیسک) الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ہر گھر کو ایک ایسے بجلی گھر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جو کمپنی کی مصنوعات کو استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا ، ذخیرہ کرنے اور اس کی ترسیل کے قابل ہو یعنی وہ ایک چھوٹا سا بجلی گھر ہو گا جو بجلی گھر کو بھی سپلائی دے سکے گا۔ ایلون مسک نے ایک بیان میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ٹیسلا کمپنی بجلی کے استعمال میں نئی جدت لانا چاہ رہی ہے ٗ ٹیسلا کی مصنوعات کا بہتر استعمال کرنے کیلئے ہمیں گھر گھر میں چارجنگ سٹیشن لگانے ہوں گے اگر ہم ایسا نہ کر سکے تو کمپنی صارفین کی خدمت میں ناکام ہو جائے گی ۔ ایلون مسک نے اس کیلئے ایک مثال دے کہ کیلی فورنیا میں حالیہ بلیک آئوٹ اور ابھی امریکہ میں حالیہ نیٹ ورک میں تعطل اس بات کا ثبہت ہے کہ بجلی کے استعمال کے حوالے سے نئی جہتوں کی ضرورت ہے ٗایک اور ٹویٹ میں ایلون مسک سے اس وژن کو کچھ اس طرح سے بیان کیا کہ ’’ شمسی توانائی کی مدد سے جدید سولر پینل کام کریں گے ٗ جس کے نتیجے میں گھر کے بجلی کے میٹر اور مرکزی سولر پینل میں بجلی کی ترسیل ہو گی ٗ اس طرح سے ایک خاندان اپنی بجلی خود پیدا کرے گا اور پھر اسے بجلی گھر کو بھی بیچے گا اور اس طرح سے ایک خاندان ٹیسلا کا پورا سسٹم خریدے گا ‘‘۔