190 ملین پاؤنڈکیس:شہبازحکومت نے8 افرادکےنام ECLسےنکال دیئے

190 ملین پاؤنڈکیس:شہبازحکومت نے8 افرادکےنام ECLسےنکال دیئے
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈکیس:شہبازحکومت نے8 افرادکےنام ECLسےنکال دیئے

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی  عمران خان اوردیگرکےخلاف190 ملین پاونڈکرپشن کیس،شہبازحکومت نےکیس سےمنسلک8 افرادکےنام ای سی ایل سےنکال دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دی،سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم خان کانام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا جبکہ راجہ منظورکیانی اورعارف رحیم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ نوید اکبر،سکندر حیات اورنثار محمد کےنام ای سی ایل سے خارج ہوئے اور غلام حیدر،عارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان افراد کےنام190ملین پاؤنڈکیس سے منسلک ہونےپرای سی ایل میں شامل کیےگئےتھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشری بی بی کےنام 190ملین پاؤنڈکیس میں ای سی ایل میں برقراررہیں گے،فرح گوگی اورزلفی بخاری کےنام بھی ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔