بدترین افغان انخلا پر پنٹاگون ذمہ دار ، امریکی فوجی افسر معطل

بدترین افغان انخلا پر پنٹاگون ذمہ دار ، امریکی فوجی افسر معطل
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی بحریہ کے ایک افسر نے ویڈیو بنائی جس میں مطالبہ کیا کہ افغانستان میں فوجیوں کے انخلا کو پلان کرنے والے امریکی اعلیٰ فوجی افسروں کا احتساب کیا جائے جن کی وجہ سے امریکہ کو بہت جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس ویڈیو کی پاداش میں اس افسر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک رپورٹ میں اس افسر کی معطلی کا بتایا گیا ہے جس نے امریکہ میں آزادی اظہار کی حقیقت کا پول کھول دیا ہے۔ امریکی بحریہ کے افسر سٹوارٹ شلر نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر 26 اگست کو اپ لوڈ کی اور پھر اسی دن کابل ایئر پورٹ پر داعش خراسان کے حملے میں امریکہ کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ شلر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں نے سترہ سال تک جنگیں لڑی ہیں، میں ایڈوانس انفنٹری ٹریننگ بٹالین کا کمانڈر رہا ہوں، کابل میں مرنے والے کئی فوجیوں کو جانتا ہوں لیکن یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں کابل سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے غیر مطمئن اور ناراض ہوں۔ https://twitter.com/Cernovich/status/1431383603917643778 امریکی بحریہ کے افسر نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی کی نااہلی کے حوالے سے میرے ذہن میں کچھ سوالات آتے ہیں، ہمارے پاس ایک سیکرٹری دفاع ہے جس نے کانگریس کے سامنے کہا کہ افغان نیشنل آرمی طالبان کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہمارے پاس ایک چیف آف سٹاف ہے جو فوجی پالیسی پر مشورے دیتا ہے ۔ امریکی فوجی افسر نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ہمارے پاس میرینز کا جنگی کمانڈر ہے اور ا ن تمام افراد کا احتساب ہونا چاہئے،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد چند ہی منٹوں میں وائرل ہو گئی لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی بحریہ کے اس افسر کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

Watch Live Public News