کراچی میں پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کےلیے تیاریاں جاری، 80فٹ چوڑا اور 25فٹ اونچا اسٹیج تیار، اسٹیج پر دس فٹ اونچی اور چالیس فٹ چوڑی اسکرین بھی نصب، منتظمین کا جلسہ گاہ میں ایک لاکھ کرسیاں لگانے کا دعوی، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سمیت دیگر قائدین شرکا سے خطاب کریں گے۔ مولانافضل الرحمٰن کہتے ہیں دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کی اجازت نہیں دیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ووٹ چوری کرنےکی سازش ہے، شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد کارواں آگے بڑھے گا۔ عمران خان نے3سال کی تباہی کا جشن منایا،وفاقی حکومت لوگوں کے معاشی قتل پراتر آئی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید، کہا جب سے حکومت آئی ہے ،غربت ،مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے، ہم نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بات کی، عمران خان نے عوام سے چھین لیے۔ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، عوام کو بے وقت جلسوں میں کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا ہے، عوام نے پہلے بھی بے مقصد جلسوں کو کوئی پذیرائی نہیں دی، آج کا جلسہ بھی پہلے کی طرح ناکام رہے گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم بنائی، یہ کراچی میں کس کے خلاف جلسہ کررہے ہیں، معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں مریم نواز کس پریشانی میں ہیں، یہ کسی کو پتہ نہیں، انہیں استعفیٰ دے کر الگ ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمن کا کام صرف فتنہ پھیلانا ہے، ان کی حیثیت 5 نشستوں سے زیادہ نہیں، پیپلزپارٹی سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہوچکی ہے۔