پنجاب کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 1 ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

پنجاب کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 1 ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
لاہور: پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا،جس میں پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ریلیف کی سرگرمیو ں کو منظم انداز میں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب کابینہ نے بارشوں او رسیلاب سے آبپاشی کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے وا لے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لئے 4ارب روپے کے خصوصی فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔