لاپتاسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ  خالی کرنے کا نوٹس 

لاپتاسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ  خالی کرنے کا نوٹس 

 (ویب ڈیسک )  لاپتاسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ  خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   گھر خالی کرنے کا نوٹس سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

رہائش گاہ کے باہر چسپاں کیے گئے نوٹس میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ 20 جون کو آپ کا تبادلہ ہوا،2 ماہ میں مکان خالی کرنا ہوتا ہے، 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، آپ نے آفیسرز کالونی میں سرکاری گھر خالی نہیں کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ   سرکاری رہائش گاہ کو اپنے قبضے میں رکھ کر قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جیل کے دیگر افسران کے پاس رہائش نہ ہونےکی وجہ سے وہ اضطراب کا شکار ہیں۔

نوٹس میں2 روز کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ   مکان خالی کر دیں ورنہ آپ کی رہائش گاہ کا پانی، بجلی منقطع کر دی جائے گی۔

Watch Live Public News