سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2 دہشتگردہلاک

سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2 دہشتگردہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک جبکہ 3 سپاہی شہید ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اراوالی میں دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی شہید ہوئے ہیں ، شہید ہونے والوں میں صوبیدار شجاع محمد شامل ہیں،43 سالہ شہید کا تعلق خیر پور سے تھا۔ 32 سالہ شہید نائیک محمد رمضان کا تعلق خضدار سے تھا، 30 سالہ سپاہی شہید عبدالرحمن کا تعلق سکھر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں اہلکاروں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائی جاری ہے، پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔