عالمی ادارہ صحت اور حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل ۔ حماس جنگ کے دوران جسے اب بارھوا ں ہفتہ شروع ہو گیا ہے ، زخمیوں کے جسمانی اعضا کا کاٹ دیا جانا عام ہو گیا ہے۔1,000 children AMPUTATED without anaesthesia bcs Israel does not allow its entry into Gaza, together with many other essential supplies.
— Francesca Albanese, UN Special Rapporteur oPt (@FranceskAlbs) December 29, 2023
"The monstruosity of our century." https://t.co/F8mkM0npoU
یونیسیف کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے 9 ہزار سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، ان میں کم از کم ایک ہزار بچے ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے فرانسیسا البانیس کے مطابق اسرائیل کی جانب غزہ میں امداد کی پابندی عائد کرنے کے باعث ایک ہزار بچوں کو انستھیزیا (بے ہوشی کا انجیکشن) دیے بغیر ان کے اعضا کاٹ دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد فراہم کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔