آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا علان ، کونسا پاکستان کھلاڑی شامل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا علان ، کونسا پاکستان کھلاڑی شامل

(ویب ڈیسک )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کے بابر اعظم بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ بابر اعظم نے 24 میچز میں 738 رنز اسکور کیے جس کی وجہ سے وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے۔اس کےعلاوہ   آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی ایوارڈ کے نامزد ہوئے ہیں جنہوں نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے۔

بھارت  کے ارشدیپ سنگھ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کے لیے نامزد ہوئے ہیں، جنہوں نے  18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ   زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر  رضا بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، انہوں نے  24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News