ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 61 رنز تک پہنچایا جس کے بعد خرم شہزاد نے ایڈن مارکرم کو 17 رنز پر آؤٹ کردیا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر بھی پہلے بولنگ کرتے۔ پچ پر معمول سے کم گھاس ہے۔ امید کرتے ہیں کہ ہم سینچورین ٹیسٹ سے سیکھیں گے۔
پاکستان ٹیم
شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔
ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔