آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ، روہت شرما ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ

 آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ، روہت شرما ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ،   بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ناکامیوں کے بعد بھارتی کپتان کو آخری ٹیسٹ میں آرام دیا جائے گا۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کی جگہ جسپریت بھمرا قیادت کریں گے، کے ایل راہول اور جیسوال کی شمولیت بھی مشکوک ہے۔

  ٹیم کی مسلسل شکستوں اور خراب بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے روہت شرما پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

دو میچوں میں شکست ، شبھمن گل کو ڈراپ اور بیٹنگ آرڈر میں رد و بدل کے معاملے پر روہت شرما کے ٹیم انتظامیہ سے اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

 آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو رہا ہے، آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

Watch Live Public News