(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اپنے بھتیجے زید حسین کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زید حسین نواز نے سفید شیروانی پہنی ہوئی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
تصویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد دی جا رہی ہے۔
زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ، بھارت ،برطانیہ اور اٹلی سے مہمانوں نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ کا اہتمام شمیم فارم ہاؤس جاتی امرا رائیونڈ پر کیا گیا،دعوت ولیمہ کے لئے جاتی امرا میں عارضی مارکی قائم کی گئی ہے، ولیمہ کیلئے تقریبا 700 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے،دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کو شدید سردی سے بچانے کے لئے ہیٹرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
دعوت ولیمہ کی تقریب کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ،جاتی امرا اور اطراف کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ درختوں پر خوبصورت لائٹس لگا دی گئیں،سڑک کنارے خوبصورت پھولوں والے گملے بھی رکھے گئے ہیں،جاتی امرا کی ایک سائیڈ کی سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ،ایک سائیڈ کی سڑک پر دعوت ولیمہ میں مدعو مہمانوں کی گاڑیوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔
جاتی امرا کے اندر کے راستے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہےاور رنگ و نور کی برسات سے ماحول انتہائی خوبصورت نظر آ رہا ہے۔