دعاہےسال نوعوام کیلئےخوشی اور خوشحالی کی نوید ہو:مریم نواز

دعاہےسال نوعوام کیلئےخوشی اور خوشحالی کی نوید ہو:مریم نواز
کیپشن: دعاہےسال نوعوام کیلئےخوشی اور خوشحالی کی نوید ہو:مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعا ہے سال نو عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو۔ 

تفصیلات کے مطابق سال 2025ء کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کرے میری ارض پاک پر اترے، وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشیوں، صحت، جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت دعا گو ہوں، انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں۔

  مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کا مشن آگے بڑھائیں گے، دعا ہے سال نو غربت و افلاس، دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں، عہد کرتے ہیں دن رات کام کریں اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعا ہے 2025ء کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

Watch Live Public News