بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق اسپیکر،غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق اسپیکر،غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
کیپشن: بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق اسپیکر،غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بھی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بلامقابلہ  منتخب ہوگئی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے آج  تین بجے ہونیوالے اجلاس میں عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ  سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ65 کے ایوان میں سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

Watch Live Public News