گورنرسندھ کی سیہون شریف حاضری، 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز

گورنرسندھ کی سیہون شریف حاضری، 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز
کیپشن: Sindh Governor Sehun Sharif's presence, 3-day Urs celebrations begin

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رح کے مزار شریف پر حاضری دی ہے اور مزار اقدس پر چادر بھی چڑھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر رح کا 772واں عرس مبارک سیہون شریف میں شروع ہوچکا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری عرس کی 3 روزہ سرکاری تقریبات کا افتتاح کرنے سیہون شریف پہنچے۔

گورنر سندھ نے مزار قلندر لعل شہباز پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کردیا۔ سیکرٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار شریف پر دھمال بھی دیکھی۔ چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھ ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا۔ 

پاکستان بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے مخصوص لباس میں جشن کا آغاز کردیا، مزار میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کی دروازے پر تلاشی لی گئی۔

Watch Live Public News