انڈین پولیس کا مشہور کرکٹر پر تشدد، تصویر وائرل

انڈین پولیس کا مشہور کرکٹر پر تشدد، تصویر وائرل
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈین پولیس نے رشوت نہ دینے پر مشہور کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 26 جنوری کو پیش آیا۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق انڈین پریئمر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) ٹیم کے اہم کھلاڑی وکاس ٹوکس نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں شکایت درج کرائی ہے کہ کچھ پولیس والوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور 2000 روپے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے الزام لگایا کہ وہ ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی گئی۔ اس میں اس کی آنکھ کے نیچے گھونسا مارا گیا جس سے اس کی بینائی جاتی رہی۔ وکاس ٹوکس کے ساتھ یہ واقعہ 26 جنوری کو پیش آیا۔ https://twitter.com/ANI/status/1487118708992802816?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487118708992802816%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Fsports%2Fcricket%2Fvikas-tokas-delhi-police-ipl-rcb-royal-challengers-bangalore-ipl-2022-ipl-auction-virat-kohli-indian-team%2F1082930 وکاس ٹوکس نے پولس کو جمع کرائی گئی اپنی تحریری شکایت میں لکھا کہ میں قومی سطح اور آئی پی ایل کرکٹر ہوں۔ اس دن پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ انصرف بدتمیزی کی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا جو کہ قابل مذمت ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وکاس ٹوکس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا، پولیس اس سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن اس نے بدتمیزی شروع کر دی کہ وہ قومی سطح کا کرکٹ کھلاڑی ہے اور پچھلے 10 سال سے رانجی ٹرافی کھیل رہا ہے، تو آپ کی ہمت کیسے ہوئی انہیں روکنے کی؟ کانسٹیبل نے وکاس کو خبردار کیا کہ وہ عوامی جگہ پر ماسک پہنیں ورنہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ https://twitter.com/ANI/status/1487129463385395200?s=20&t=XwQfzxjRfEpoFxcURBgOig خیال رہے کہ وکاس ٹوکس نے 15 فرسٹ کلاس اور 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جس میں وہ کوئی خاص کارنامہ نہیں دکھا سکے۔ سال 2016 میں، وہ آئی پی ایل میں آر سی بی ٹیم کا حصہ تھے، لیکن انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اس وقت آر سی بی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News