انسٹا گرام  میں  فلپ سائیڈ نامی نیا فیچر پیش

انسٹا گرام  میں  فلپ سائیڈ نامی نیا فیچر پیش

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف فوٹو شیئرنگ ایپ   انسٹاگرام  نے فلپ سائیڈ نامی نیا فیچر پیش کردیا۔

انسٹا گرام کے نئے فیچر فلپ سائیڈ سے صارفین اپنی  سیکنڈری فوٹو فیڈ تیار کر سکیں گے  جس تک صرف قریبی دوست رسائی حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ انسٹا گرام میں صارفین پہلے ہی اپنی پوسٹس کو مخصوص افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔ایپ کی جانب سے   کچھ عرصہ قبل ہی صارفین  کیلئے  کلوز فرینڈز سے گرڈ (grid) پوسٹس کرنے کی سہولت  فراہم کی گئی تھی۔

فلپ سائیڈ فیچر کیلئے  صارفین کو اپنے دوستوں کی ایک الگ فہرست تیار کرنا پڑے گی جو کلوز فرینڈز سے مختلف ہوگی۔ بعد ازاں  یہ لسٹ فلپ سائیڈ میں ایڈ کر دی جائے گی  جس کے بعد صارف کو  مین فیڈ یا فلپ سائیڈ پر پوسٹ کرنے کا آپشن ملے گا۔

انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے تھریڈز پر  ایک پوسٹ میں کہا کہ  ایک طرف تو پرائیویٹ اسپیس بنانے سے اچھا محسوس ہوتا ہے اور دوسری طرف یہ محدود افراد تک رسائی کا ایک اور نیا ذریعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ابھی ہمیں یہ بھی یقین نہیں کہ اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ   فلپ سائیڈ نامی فیچر کی آزمائش دسمبر 2023 سے کی جا رہی تھی اور اب یہ مختلف افراد کو دستیاب ہے۔

Watch Live Public News