لاہور: (ویب ڈیسک ) معروف گٹارسٹ، گٹار گرو عدنان آفاق کراچی میں انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے ان کا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ( ایس آئی یو ٹی) میں علاج جاری تھا۔
عدنان آفاق گٹار سے موسیقی کے سر بکھیرنے میں مہارت رکھتے تھے، عدنان آفاق آرٹس کونسل میں نوجوانوں کو گٹار بجانے کی تربیت دینے کے فرائض انجام دے رہےتھے۔