عدنان صدیقی کا میسی کیلئے بڑے انعام کا اعلان

عدنان صدیقی کا میسی کیلئے بڑے انعام کا اعلان
اداکار و کامیڈین مومن ثاقب نے شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ اور ’ایک دم سے انہوں نے جذبات بدل دیے، احساسات بدل دیے‘ جیسے جملوں سے شہرت حصل کرنے والے مومن ثاقب، اداکار اعجاز اسلم اور اداکار عدنان صدیقی کی پُر مزاح ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جب کہ عدنان صدیقی میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کردیتے ہیں ۔
عدنان صدیقی کو وائرل ویڈیو میں پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ، جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں ۔ ایک شخص کو ویڈیو کے آخر میں یہ نعرہ لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پذیرائی مل رہی ہے، صارفین اس پر مزاح سے بھرپور تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔