اسلام آباد ( پبلک نیوز ) ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے،جس جگہ پر کورونا کیسز میں اضا فہ ہوتا نظر آتا ہے ہم وہاں پر لاک ڈاؤن لگا دیتے ہیں اور ہمارا یہ ماڈل کامیاب رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے سمجھتے ہیں وباختم ہوگئی،سندھ حکومت وباکے پھیلاؤکی کوشش کر رہی ہے،لاک ڈاؤن لگانے کےبعددوبارہ کھولتے ہیں توکیسزبڑھنے لگتے ہیں،ایس او پیزپراچھے سے عمل ہوجائےتو وباروک سکتے ہیں،وبا سے مکمل نکلنا چاہتے ہیں تو ویکسین بہترین حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پورے شہرکو بندکرناوبا کا علاج نہیں،اسلام آبادمیں ایس او پیز پرعملدرآمدکی شرح56.4ہے،پاکستان کے ہرحصے میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،کل پنجاب میں سب سے زیادہ5لاکھ ویکسین لگائی گئی،سندھ میں کل ایک لاکھ69ہزارافرادکوویکسین لگائی گئی۔