پتوکی: نواحی گاؤں بہڑوال میں ظلم کی نئی داستان رقم

پتوکی: نواحی گاؤں بہڑوال میں ظلم کی نئی داستان رقم
پتوکی ( پبلک نیوز) نواحی گاؤں بہڑوال میں ظلم کی نئی داستان رقم۔ سگے بیٹے نے ماموں ساتھ مل کر ماں کو 3 ماہ تک زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کئے رکھا۔ پتوکی پولیس نے زنجیروں میں جکڑی سیما بی بی کو بیٹے ساجد کے گھر سے بازیاب کروا لیا. پولیس کا کہنا ہے کہ سیما بی بی کی درخواست پر بھائی سلیم، بیٹے ساجد اور بھابھی کبریٰ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سیما بی بی کو دارلامان میں منتقل کی جائے گا۔ بیٹے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 50 سالہ سیما بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا گھر پر رکھا، وہ ماں ہیں اس لئے کسی قسم کی کوئی لاپروائی نہیں برت سکتے تھے. دوسری جانب قید رہنے والی خاتون سیما بی بی کا کہنا ہے کہ میرا دماغی توازن بالکل درست ہے. بیٹے بھائی اور بھابھی نے زبردستی قید رکھا۔ بیٹا، بھائی اور بھابھی مجھ پر تشدد کرتے رہے اور میرے پیسے بھی چھین لیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔