باغ میں کامیابی، پی ٹی آئی کی کشمیر میں 26نشستیں ہو گئیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16باغ تین میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر نے 23561 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ تین دن پہلے وزیر اعظم کو ارسال کیا گیا جس کو انھوں نے منظور نہیں کیا۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کے میں ایک بار پھر کمی ہونے لگی۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر ایک دم کم ہو گئے۔ اسلام آباد میں سیلاب کا خطرہ، اس سلسلہ ميں انتظامیہ کا شہریوں کے اقدامات شروع، کچی آبادیوں میں لائف جیکٹ اور کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع، اين جی او کورٹ (KORT) کی جانب سے آج سے کچی آباديوں ميں کھانا تقسيم کیا جاۓ گا۔ کراچی میں تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں مقتول چھ سالہ بچی کے والد کی مددگار 15 کے اہلکار سے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کا معاملہ، واقعہ کے متعلق آگاہی پر کراچی پولیس چیف نے نوٹس لیتے ہوئے سپرٹینڈنٹ پولیس مددگار 15 عبداللہ میمن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔