عامر لیاقت کے پاس 25 کروڑ روپے تھے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ

عامر لیاقت کے پاس 25 کروڑ روپے تھے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
معروف ٹی وی میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وفاقت سے قبل عامر لیاقت کے پاس 25 کروڑ روپے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نے یہ کہا ہے کہ میری بیٹی شادی کے بعد لوہے سے بنے کمرے میں رہتی تھی اور اس کمرے میں ایک خفیہ لاکر بھی تھا، اس لاکر میں عامر لیاقت نے 25 کروڑ روپے رکھے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ابھی 15 کروڑ روپے مزید ملنے تھ، مگر اس سے پہلے ہی ان کی اچانک موت ہو گئی۔ ’موت سے قبل یہ رقم اسی خفیہ الماری میں رکھی تھی۔ اب تفتیش کی جائے کہ وہ رقم وہاں ہے یا نہیں؟‘اور ’اگر رقم وہاں نہیں ہے، تو یہ چیک کیا جاسکتا ہے کہ کسی نے ان کو رقم کے لیے قتل کیا اور ایسی صورت میں ان کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے۔‘ خیال رہے کہ منگل کے روز عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوریز شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کی سابق بیوی ڈاکٹر بشریٰ اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر چند الزامات بھی لگائے تھے۔ دانیہ ملک نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ’بشریٰ اقبال مختلف لوگوں کے ذریعے دھمکیاں دے رہی ہیں کہ اگلی پیشی پر اگر دانیہ عدالت آئیں تو اچھا نہیں ہوگا۔‘ اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’بشریٰ اقبال عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم میں جان بوجھ کر تاخیر کروا رہی ہیں۔‘ دوسری جانب بشریٰ اقبال کہا ہے کہ ’میں ان لوگوں کو نہیں جانتی، یہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزمات ہیں۔ اگر کوئی ثبوت ہیں تو سوشل میڈیا کے بجائے عدالت میں لائے جائیں۔‘ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور جس کے بعد 18 جون کو کراچی کی ایک مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔