فیصل آباد: فٹ بال میچ کے دوران فائرنگ، 2 افرادزخمی

فیصل آباد: فٹ بال میچ کے دوران فائرنگ، 2 افرادزخمی
کیپشن: فیصل آباد: فٹ بال میچ کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں رات گئے فٹ بال ٹورنامنٹ میں فائرنگ سے کمنٹیٹر اور میزبان زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح شخص نے اسٹیج پر جانےکی کوشش کی تھی۔ تاہم اجازت نہ ملنے پر ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے بتانا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس حکام کا بتانا تھا کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News