پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 29 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 29 جون 2021
پاکستان میں کورونا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 735 نئے کیس رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 1.78 فی صد پرآ گئی، 32 ہزار 153 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ،ایک ہزار 946 کی حالت تشویشناک ہےاین سی اوسی نے پابندیاں نرم کردیں، یکم جولائی سے ملک بھرمیں کاروبار سرگرمیاں رات 10بجے تک کھولنےکی اجازت ،میڈیکل اسٹور،پٹرول پمپ 24گھنٹےکھلےرہیں گے،آؤٹ ڈورشادی کی تقریبات کے لئے4 چار سو افرادکی اجازت،ان ڈورتقریب میں ویکسین لگوانےوالےدوسوافرادشریک ہوسکیں گےخیبرپختونخوا میں مریض اور تیمار دار کے لئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردے دیا گیا،صوبائی محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا، اسپتالوں میں ہی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت،18 سال سے کم عمر افرادمستثنیٰ ہیںامریکی صدر جو بائیڈن کا دنیا بھرمیں کورونا پرقابو پانے کا عزم، مختلف ممالک کو ویکسین بھجوانے کا اعلان،وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایاکہ پاکستان کو بھی "موڈرنا " ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گیوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے،اس پرجلد قابو پا لیں گے، حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد بدترین معاشی حالات کا سامنا رہا،مشکل دور گزر گیا، اب اصلاحات کے مثبت نتائج نظرآئیں گے

Watch Live Public News