پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،29جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،29جون 2021
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ اپوزیشن کی طرف سے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پر مبنی فنانس بل منظور کر لیا گیا۔ 172 ووٹ حق میں ڈالے گئے۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے احتجاجا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کا استعفی ملنے کی تصدیق کردی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے تانے بانے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ جوڑے ہیں۔ اس حوالے سے تمام عوامل کو بے نقاب کرنا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا بہت بڑا اسکینڈل آئےگا۔ 2030میں پاکستان کی آبادی تیس کروڑ ہو گی۔ ادویات کئی گناہ مہنگی ہو چکی ہیں۔ حکومت نے کوئی مستقبل کی پالیسی مرتب نہیں کی۔احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سراؤں کو اہل قرار دے دیا گیا۔ احساس سکول وظائف کو ثانوی سطح کی تعلیم کیلئے بڑھا دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔