حالیہ بارشوں سے دہلی ائیرپورٹ کا ناقص انفراسٹرکچر بے نقاب

  حالیہ بارشوں سے دہلی ائیرپورٹ کا ناقص انفراسٹرکچر بے نقاب

ویب ڈیسک: مودی سرکار نے بھارت کے انفراسٹرکچر میں ہیرا پھیری کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، حالیہ بارشوں نے پول کھول دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 28 جون کو ہونے والی بارشوں کے باعث دہلی ائیرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت گر گئی۔ ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ چھ سے زائد شدید زخمی ہوئے، حادثے میں ایئرپورٹ کے احاطے میں کھڑی ٹیکسیوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے کے بعد تمام فلائٹس معطل کر دی گئیں جس سے اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

دوسری جانب دہلی ایئرپورٹ میں شدید گندگی پھیل گئی جبکہ صفائی اور نکاسی آب کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔ 

متاثرین مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم کئی گھنٹوں سے یہاں پھنسے ہیں حکومت کو ہماری کوئی پرواہ نہیں، دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے مودی سرکار کے ترقی یافتہ بھارت کے کھوکھلے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو خطرہ ہے۔ عوام کی مشکلات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے مودی سرکار تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں۔ مودی سرکار کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث بھارتی دارالحکومت کا ایئرپورٹ خستہ حالی کا شکار ہے۔ 

مودی نے انتخابات سے قبل ووٹ بینک بنانے کے لیے ایئرپورٹ کی جلد تعمیر پر زور دیا تھا۔ انہوں نے ایئرپورٹ کا جلد افتتاح تو کر دیا تھا لیکن ایئرپورٹ کی تعمیر میں بین الاقوامی معیارات کا خیال نہ رکھا گیا۔ 

مودی سرکار کی جلد بازی نے نہ تعمیر کے دوران استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی دیکھی اور نہ ہی ایئرپورٹ کے سیکیورٹی پروٹوکول کا خیال رکھا۔

سوال یہ ہے کہ حادثے کے بعد بھی مودی سرکار ملک کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے گی یا مزید نقصانات کا انتظار کرے گی؟

Watch Live Public News