مودی کے ہندوستان میں حوا کی بیٹی پر زمین تنگ

مودی کے ہندوستان میں حوا کی بیٹی پر زمین تنگ

 ویب ڈٰیسک: مودی کے دور حکومت میں بھارتی سر زمین پر خواتین پر زمین تنگ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے سائے تلے پلنے والے غنڈوں کا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اقتدار کی ہوس اور طاقت کے نشے میں دھت مودی سرکار خواتین کے لیے وبال جان بن گئی ہے۔ بی جے پی کی  اتحادی جماعت کے کارندے  پراجول ریوانا  پر 400 سے زائد  خواتین کی عصمت دری کے الزام بعد جنسی ہراسانی کا چوتھا مقدمہ بھی درج ہو گیا۔  

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے پریتم گوڑا  پر بھی  جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ریوانا پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ  کے تحت خواتین کی تصاویر خفیہ طور پر بنانے اور تقسیم کرنے کا بھی مقدمہ درج ہے۔ 

انڈین ایکسپریس کے مطابق پہلی معلوماتی رپورٹ میں تین افراد  ہاسن سےبھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے پریتم گوڈا بھی شامل ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ  منٹ میں بتایا گیا کہ پرجول ریوانا کے بھائی سورج ریوانا کو فارم ہاؤس پر پارٹی میں مرد کارکن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

بھارتی جریدے کے مطابق پراجول ریوانا400  خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا سنگین جرم کرنے کے باوجود جرمنی فرار ہو گیا جبکہ پراجول ریوانا سفارتی پاسپورٹ پر 27 اپریل کو یورپ فرار ہوا اور 31 مئی کو بنگلورو واپسی پر اسے گرفتار کیا گیا۔ 

پراجول ریوانا پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ 2800 سے زائد بد سلوکی کی ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ 

رواں سال اپریل میں پراجول ریوانا  کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار بنگلور کی سابق کونسلر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ریوانا نے مجھے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خاتون  نے الزام لگایا  کہ مودی سرکار کو بارہا کیس رپورٹ کرنے کے باوجود مودی نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

ایک  اور متاثرہ خاتون نے پراجول  پر الزام لگایا کہ وہ 2 سال اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ 

دوسری جانب راہول گاندھی نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے  ہوئے کہا کہ بی جے پی پہلے سے ان الزامات سے واقف تھی۔ یہ جنسی اسکینڈل نہیں بلکہ اجتماعی عصمت دری ہے اور مودی سرکار نے اجتماعی زیادتی کرنے والے کی حمایت کی۔

کانگریس  کی جنرل سیکٹری پرینکا گاندھی  نے بھی خاموش رہنے پر  بی جے پی اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی  سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پراجول ریوانا سے لا تعلقی کا اظہار کر کےسوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Watch Live Public News