ٹام کروز کے عالیشان گھر کی کیا قیمت ہے؟

ٹام کروز کے عالیشان گھر کی کیا قیمت ہے؟

ویب ڈیسک: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز کولوراڈو میں واقع اپنے گھر کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اشتہار بھی دیا ہے۔

ٹام نے یہ گھر 1994 میں تیار کرایا تھا جو پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ اس سے قبل 2015ء میں بھی ٹام کروز نے اس گھر کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا۔ مسٹر کروز نے قیمتی پتھر اور دیودار سے بنے گھر کی ڈیزائننگ اور تعمیر میں کئی سال صرف کیےہیں اور یہ 1994 میں مکمل ہوا تھا۔

ٹام کروز کی پراپرٹی تقریبا 10،000 مربع فٹ پر مشتمل ہے جبکہ لیونگ ایریا چار بیڈ روموں پر مشتمل ہے، یہ مکان کلاسک پہاڑی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس میں لکڑی کی چھت والے پینل ہیں، پراپرٹی میں تین بیڈ روم کا گیسٹ ہاؤس بھی ہے۔

ٹام کروز نے اس گھر میں کئی سال گزارے ہیں۔ ناقابل یقین جائیداد میں کئی قسم کی سہولیات موجود ہیں، اس میں گولف کھیلنے، گھوڑے کی سواری، واکنگ ٹریک کی سہولیات بھی موجود ہیں جبکہ پہاڑوں کے نظاروں کے علاوہ اسنوبورنگ، ہاکنگ تک کی سہولیات شامل ہیں۔

 

اس گھر کی فروخت کے لیے جاری ہونے والے اشتہار کے مطابق کروز کے گھر میں فٹنس سنٹر، آؤٹ ڈور تفریحی مقامات اور تین کار گیراج موجود ہیں۔ 2 کلومیٹر کے ڈرائیو وے پر محیط اس پراپرٹی میں وسیع جنگل کی پگڈنڈی بھی موجود ہے، پراپرٹی شہر ٹیلورائڈ کے قریب واقع ہے۔

ٹام اور انکی سابقہ اہلیہ کیٹی اپنے سات سالہ تعلقات میں زیادہ تر یہیں رہائش پذیر رہے تھے اور یہ وہی جگہ ہے جہاں چیٹ شو کی میزبان اوپرا ونفرے نے ان کا انٹرویو کیا تھا۔ رئیلٹر کے مطابق یہ پراپرٹی شہر کے نجی ہوائی اڈے سے کچھ منٹ کی دوری پر ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹام کروز کی پراپرٹی کی فروخت ایک بڑی ریل سٹیٹ ڈیل ثابت ہو سکتی ہے۔

مسٹر کروز کی جانب سے اس تاریخی گھر کے فروخت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم اداکار نے گزشتہ کافی عرصے سے اس گھر کا استعمال نہیں کیا ہے۔ 320 ایکٹر پر محیط اس پراپرٹی کو 39 ملین ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔