پاکستانی ‌طالبہ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

پاکستانی ‌طالبہ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

ویب ڈیسک: پاکستان کی طالبہ ایما عالم نے ذہنی استطاعت جانچنے کے عالمی مقابلے میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستانی طالبہ ایما عالم نے مختصر ترین ٹائم میں سب سے زیادہ نام، الفاظ اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے اس مقابلے میں دو عالمی ریکارڈز بھی بنائے۔ اس سے قبل یہ اعزازات بھارت اور سوئیڈن کے پاس تھے۔

ایما نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہوں نے دو گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ بنا دیئے ہیں، اور انکا نام اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے بعد گنیز بک آف دی ورلڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت اور سوئیڈن کے پاس تھے۔ ایما عالم سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے اورگنیز بک میں نام درج ہونے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔ یاد رہے کہ ورلڈ میموری چیمپیئن شپ میں دماغی کھیلوں کے ذریعے ذہانت کی جانچ کی جاتی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔