پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 29 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 29 مارچ2021

پنجاب میں یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن ہوگا، معاشی سرگرمیوں پرکسی قسم کی پابندی نہیں لگاسکتے، ریسٹورنٹس پر کھانا صرف لےجانے کی اجازت ہوگی، تمام پارکس بند رکھے جائیں گے

پنجاب میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ناپید ہونے کا خدشہ، لاہور میں 8 لاکھ 76 ہزار 591 اینٹی کورونا ڈوز کی کمی، ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین کی کمی پر پنجاب نے وفاق سے رابطہ کرلیا، وفاقی حکومت کو سائنوفارم کی کمی سے متعلق آگاہ کردیا گیا

وفاقی حکومت نے عوام کو ابھی تک چندے کی ویکسین پر لگایا ہوا ہے، مرتصیٰ وہاب کہتے ہیں کم سے کم دس فیصد ویکسین تو درآمد کرلیں، ہمیں اجازت دیں ہم ویکسین خود خرید لیں گے، کسی دن شبلی فراز اسلام آباد کورونا وائرس کیسز کا ذمہ دار بھی مراد علی شاہ کو قرار دے دیں گے، جب وزیراعظم اور وفاقی وزرا ماسک نہیں پہن رہے تو عام آدمی کیا کرے گا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔