شب برات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

شب برات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

لاہور (پبلک نیوز) ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ شب برات اسلامی تقویم کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں، یہ رات 14 تاریخ کا سورج غروب ہونے سے شروع ہوتی ہے اور15 تاریخ کی صبح صادق تک رہتی ہے۔

شب برأت فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی نجات پانے کی رات کے ہیں چوں کہ اس رات میں بے شمار گناہگاروں کی مغفرت کی جاتی ہے اس لیے اس شب کو شب برأت کہا جاتا ہے۔ یہ فضیلت والی رات ہے، مسلمان اس رات میں عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں ، قبرستان کی زیارت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے معافی چاہتے ہیں۔

اس رات کو مغفرت کی رات اوررحمت کی راتبھی کہا جاتا ہے، احادیث کی روشنی میں بلا شبہ یہ ماہ بہت سی فضیلتوں کا حامل ہے، چناں چہ رمضان کے بعد آپ صلی الله علیہ وسلم سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھتے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔