حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ ،فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست

حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ ،فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست
لاہور : حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا،اس کے علاوہ چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے بھی عون چوہدری نے چوبیس گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں ۔ اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔ ترین گروپ کو اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی۔پرویز خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ دوسری جانب چوہدری پرویز الہی رابطے میں بھی ترین گروپ کی حمایت کے معاملات پر بات چیت کی گئی، وزیر اعلی کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الہی کی حمایت کرے ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت کی گئی۔ ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا،

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔