اراکین پارلیمنٹ کی زندگی خطرے میں! پارلیمنٹ ہاوس کے پانی سے متعلق خطرناک خبر

اراکین پارلیمنٹ کی زندگی خطرے میں! پارلیمنٹ ہاوس کے پانی سے متعلق خطرناک خبر
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اراکین پارلیمنٹ کیلئے پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،  پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار  دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

سہہ ماہی واٹر ٹسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس، لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر روم سمیت چھ مقدمات سے پانی کے نمونے ٹسٹ کیے گئ۔

پی سی آر ڈبلیو آر رپورٹ میں کہا گیا کہ  پارلیمنٹ ہاوس سے لیے گئے تمام نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا۔و اٹر کولرز، اوور ہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی غیرمحفوظ قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پارلیمنٹ لاجز میں تین بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں  ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔

واضح ر ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز میں پانی سپلائی سی ڈی اے کے ذمہ ہے۔