بےحس ماں چھٹیوں پر چلی گئی، 16 ماہ کی بچی بھوکی پیاسی تڑپ تڑپ کر ہلاک

بےحس ماں چھٹیوں پر چلی گئی، 16 ماہ کی بچی بھوکی پیاسی تڑپ تڑپ کر ہلاک
کیپشن: Heartless mother goes on vacation, 16-month-old girl starves to death

ویب ڈیسک: امریکا کی مقامی عدالت نے ایک خاتون کو اپنی بیٹی کے قتل کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ ملزمہ پر الزام تھا کہ وہ 16 ماہ کی اپنی بیٹی کو گھر چھوڑ کر چھٹیوں پر روانہ ہوگئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق 10 روز تک گھر پر بھوکے رہنے کی وجہ سے 16 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی۔ ملزمہ کو گزشتہ ماہ قصوروار ثابت ہونے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

مقامی عدالت کی جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ملزمہ نے اپنے ننھی بیٹی کو تنہا گھر پر چھوڑ کر رشتے کے ساتھ غداری کی ہے۔ چند ماہ قبل ملزمہ کی بیٹی جیلیئن کو گھر پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا اور اس کے بول و براز کمبل پر بکھرے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ننھی بچی خطرناک حد تک ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئی تھی۔ جو کہ اس کی موت کی وجہ بن گئی۔

پراسیکیوشن نے ثابت کیا ہے کہ ملزمہ کینڈیلاریو گزشتہ سال 6 جون سے 16 جون تک چھٹیوں پر مشی گن اور پیورٹو ریکو چلی گئی تھی۔

عدالت نے 32 سالہ ملزمہ کو سزا سناتے ہوئے اس سے پیرول کا حق بھی حذف کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمہ ڈپریشن اور ذہنی اذیت کا شکار تھی۔ جس نے عدالت کو بتایا کہ وہ روز اپنے گناہ کی معافی مانگتی ہے۔

Watch Live Public News