غیرقانونی ادائیگیوں کا کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست عدالت نے مسترد کردی

غیرقانونی ادائیگیوں کا کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست عدالت نے مسترد کردی
کیپشن: Illegal payments case: Court rejects Donald Trump's request

ویب ڈیسک :نیویارک کی ایک اپیل کورٹ نے سابق صدر ٹرمپ کی ہش منی (غیرقانونی ادائیگی) کیس کی سماعت میں تاخیرکرنے اور سماعت کا مقام تبدیل کرنیکی درخواست کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور 2024 کے ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیلیٹ کورٹ میں مقدمے کی سماعت میں تاخیر کرنے اور مقام سماعت تبدیل کرنے  کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ ہش منی کیس کی سماعت 15 اپریل کو جیوری کے انتخاب کے ساتھ شروع ہونے والی ہے۔

نیویارک کے اپیلیٹ ڈویژن سٹریٹ ون میں دائر کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیوری کے انتخاب کے موقع پر متعصب میڈیا کوریج کی وجہ سے ابھی غیرجانبدار جیوری کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔

لیکن پیر کی شام جج لزبتھ گونزالیز نے ٹرائل میں تاخیر کی درخواست کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے، مین ہٹن کے جج جوآن مرچن، جو بنچ کی سربراہی کررہے ہیں، نے تاخیر کے لیے ٹرمپ کی بولی کو مسترد کر دیا تھا۔ 

سابق صدر نے صدارتی استثنیٰ سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے تک مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر 25 اپریل کو دلائل  دئیے جانے والے ہیں، جس کا فیصلہ جون کے وسط میں متوقع ہے۔

Watch Live Public News