نئےچیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

نئےچیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: LHC
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے خلاف  درخواست پر سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل  اٹارنی جنرل کو نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن پیش کرنے کیلئے مہلت دے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے خاتون  اشبا کامران کی  درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار اشبا کامران خود عدالت میں پیش ہوئیں، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مرزا نصر احمد  پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ  گزشتہ روز وفاقی کابینہ چیئرمین نادرا کی 03 سال کے لئے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ 

جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نوٹی فکیشن پیش کریں، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹی فکیشن پیش کرنے کے لئے مہلت دی جائے ۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا  منظور کر لی جبکہ درخواست پر مزید سماعت 4 اپریل کو ہو گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ نو منتخب وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی،وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔

Watch Live Public News