(ویب ڈیسک ) جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہی دو روز سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے، پرویز الہی اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پرویز الہی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔