مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے رابطہ متوقع، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے پی ڈی ایم میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ آج ہوگا، حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چودھری کہتے ہیں کشتی بھنور میں ہےاگراس سے نکلے تو فضل الرحمنٰ کا کندھا تو ہر انتشار کےلیے حاضر ہی ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربعے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔مولانافضل الرحمٰن کی جانب سےشہبازشریف کےاعزازمیں عشائیہ،ن لیگ کےسینئررہنمابھی شریک،پی ڈی ایم کےلائحہ عمل سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،حکومت کوبجٹ میں ٹف ٹائم دینےسےمتعلق غور۔عوام دشمن پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو کہتے ہیں بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر ایک حملہ ہوگا، پیپلز پارٹی ملک کے معاشی بقا کے خاطر پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے جدوجہد کرے گی، پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست نہیں، چند سرمایہ داروں کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں۔پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے، اسد عمر کہتے ہیں معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، یہ پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتار تیز کیسے ہوگئی، وفاقی وزیر نے 3 اپریل 2019 کی گفتگو کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔