پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عمران دھنوتر اور جمشید دستی کی عمران خان سے ملاقات

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عمران دھنوتر اور جمشید دستی کی عمران خان سے ملاقات
مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ٹکٹ ہولڈرجمشید دستی اور عمران دھنوتر کی سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن اور ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ دوسری جانب تحصیل چیئر مین درہ آدم خیل شاہد بلال آفریدی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ شاہد بلال آفریدی نے بتایا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی ائی کوچھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ،پاکستان ہے تو ہم ہیں اورپھر سیاست ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔