ویب ڈیسک : فلم ’پشپا 2’’ کا گانا ’’ سوسیکی’’ کا میوزک ویڈیو جس میں رشمیکا منڈنا آلو ارجن کے ساتھ پرفارم کررہی ہیں ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشپا 2: دی رول میں رشمیکا منڈنا سیٹ پر اللو ارجن کے ساتھ ڈانس اسٹیپس کی پریکٹس کرتے ہوئے، میک اپ کرتے ہوئے، اور کوالٹی ٹائم گزارتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں رشمیکا کو تیار ہوتے ہوئے، گانے کی لائنوں کو یادکرتے ہوئے اورریہرسل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
جس کے بعد فلم پشپا 2 کے ڈائریکٹر سوکمار اور اسٹار آلو ارجن کی بھی ویڈیو میں انٹری ہوتی ہے ۔
کوریوگرافر گنیش اچاریہ رشمیکا کو ڈانس اسٹیپس سمجھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، پھر رشمیکا آلو ارجن کے ساتھ پرفارم کرتی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم بنانے والے کس طرح مل کر کام کرتے ہیں۔ ہیئر اسٹائلسٹ سے لے کر اسپاٹ بوائز تک، اسسٹنٹ سے لے کر ڈی او پی تک، ہر ایک شخص گیت کی ویڈیو میں نظر آتا ہے۔
سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی پشپا 2: دی رول فلم میں آلوارجن، رشمیکا، اور فہد پشپا راج، سری والی، اور بھنور سنگھ شیکاوت کے طور پر اپنے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ جگپتی بابو، برہما جی، انسویا بھردواج اور دیگر بھی اس میں کام کریں گے۔
یادرہے یہ فلم 2021 کی فلم پشپا: دی رائز کا سیکوئل ہے۔ فلم رواں سال 15 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔.