بلیاں کھیرے سے کیوں ڈرتی ہیں؟جانئے

بلیاں کھیرے سے کیوں ڈرتی ہیں؟جانئے
کیپشن: بلیاں کھیرے سے کیوں ڈرتی ہیں؟جانئے

ویب ڈیسک: بلیوں کو سوشل میڈیا پر بہت سی وائرل ویڈیوز میں کھیرے کو دیکھ کر دلچسپ و عجیب ردِعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل ان دلچسپ ویڈیوز میں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ اگر بلیاں اچانک اپنے آس پاس کھیرے کو دیکھ لیں تو فوراً گھبرا کر ایک چھلانگ لگاتی ہیں اور بھاگ جاتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کے  ماہر جِل گولڈمین نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے یہ بتایا ہے کہ کھیرے بلیوں کی قدرتی چونکا دینے والی اضطرابی کیفیت کو متحرک کر دیتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی کسی چیز کو دیکھ کر بلی میں اضطرابی کیفیت متحرک ہوتی ہے تو وہ جتنی جلدی ممکن ہو اس سے دور بھاگنے کی کوشش کرتی ہے اور پھر دور سے دوبارہ اس چیز کا جائزہ لیتی ہے۔

جِل گولڈمین کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ بلیاں کھیرے کو سانپ سمجھتی ہوں جو بلیوں کے مہلک شکاری ہو سکتے ہیں۔

ایک اور ماہر پام جانسن بینیٹ نے بھی بلیوں پر لکھی اپنی تصنیف ’تھنک لائک اے کیٹ‘ میں لکھا ہے کہ اگر کھیرے کو بلیوں کے کھانے پینے کی جگہ رکھ دیا جائے تو وہ مزید الجھ سکتی ہیں کیونکہ ایسی جگہوں کو بلیاں اکثر اپنے لیے غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔

Watch Live Public News