مستحق اور غریب گھرانوں کے لئے اچھی خبر

مستحق اور غریب گھرانوں کے لئے اچھی خبر
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) وفاقی حکومت کی سٹئیرنگ کمیٹی نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام پرعمدرآمد کیلیئے موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام بھی تشکیل دیدیا گیا۔ منظوری احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرامر کی سٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں دی گئی۔ اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کی زیر صدارت ہوا۔ گورنر اور ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں چئیرمین پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری سماجی تحفظ، سیکرٹری انڈسٹریز ،سیکرٹری بی آئی ایس پی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ سٹئیرنگ کمیٹی نےاحساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی پالیسی پر عملدرآمد اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ملک بھر میں لاکھوں گھرانے مستفید ہوں گے۔ پروگرام میں شفافیت لانا اور اصل مستحق خاندان کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔