پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،29 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،29 اکتوبر 2021
وزیراعظم کہتےہیں کسی گروہ کوامن خراب کرنےاورحکومت پردباؤڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے،عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،سول وعسکری قیادت کی شرکت،شرکا کی پرتشدد روئیے کی مذمت، ریاست کاآئین وقانون کےدائرہ کارمیں رہ کرمذاکرات کرنے کا فیصلہ جتھےریاست کےآگے کھڑےنہیں ہوسکتے،حالات ایسے ہی رہے تو آخری حد تک جائیں گے،وزیراطلاعات فوادچودھری نےکہا،ہم بادشاہ نہیں، کیسے کسی کو رہا کر دیں؟بزورطاقت ریاست سےکوئی بات نہیں منوائی جاسکتی ،ڈنڈے کے زور پر مطالبات نہیں مانیں گے کالعدم ٹی ایل پی کےساتھ مذاکرات کےدروازے بندنہیں ہوئے،ممکن ہےآج مذاکرات کاایک اوردورشروع ہو،شیخ رشید نےکہاحکومتی رٹ ہرصورت قائم کی جائےگی،پنجاب میں پولیس کورینجرزکےماتحت کردیا،رینجرزکےپاس قانون نافذکرنےکےتمام اختیارات اب ملک پر اجتماعی نظرثانی کا بہترین وقت ہے،شہباز شریف نے کہامعمولی سیاسی فائدے کے لیے پارلیمنٹ پر حملہ کر کے افراتفری اورانتشار کے راستے کھولے گئے اور قوم کی نمائندگی کرنے والے وزیر اعظم کو کمزور کیا گیا عثمان بزدار کہتے ہیں ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،امن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی میوہسپتال آمد،مظاہرین کے تشددوفائرنگ سےزخمی ہونےوالےپولیس اہلکاروں کی عیادت کی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔