ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درا زندہ میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور 26 سالہ سپاہی محمد اسرار شامل ہیں ۔ ساجد کا تعلق خوشاب سے تھا اور سپاہی محمد اسرار کا تعلق اٹک سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔