اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح سوا تین فیصد کے قریب رہی، کورونا سے مزید 52 مریض جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا کے 3ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 1 ہزار 560 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار ٰ690 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1443019422491422722 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3.19فیصد رہی، اچھی خبر یہ ہے کہ کورونا سے مزید 2 ہزار 970 مریض شفا یاب ہوئے ، این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔