انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے میں چند روز باقی، حج آپریشن کا اعلان

انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے میں چند روز باقی، حج آپریشن کا اعلان
کیپشن: PIA Hajj operation
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کا اعلان کردیا, قومی ایئر لائن پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا جو 10 جون تک جاری رہے گا.

 پی آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی منصوبہ بندی کے مطابق پی آئی اے تقریبا 34  ہزار   عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی،19 ہزار سرکاری حج سکیم اور 15 ہزار  پرائیوٹ حجاج پی ائی اے کے  ذریعے سفر کریں گے،اس سال پی آئی اے پاکستان کے 8   شہروں سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔
مزید برآں اس سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ آسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا،طریق مکہ یا روڈ ٹو مکہ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے، اس سے جدہ یا مدینہ منورہ میں امیگریشن کے لئے طویل قطاروں کی کوفت سے بچت ہوگی، پی آئی اے نے حجاج کی آگاہی کے لئےایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔
نسک ایپلیکیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے ، حجاج کرام ٹکٹ بنواتے وقت اپنے پوبائیل نمبرز کا ضروری اندراج کروائیں،تمام حجاج کرام سے استدعا ہے کہ وہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کریں۔