لندن کی عدالت میں میں این سی اے نے ڈاکیومنٹ جمع کرایا، شہباز شریف کہتے ہیں لوگ ان کے اور بیٹوں کے خلاف عدالت گئے، این سی اے نے کہا اس تحقیقات کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور لندن کی عدالت نے مان لیا،اربوں روپے کے الزامات لگائے گئے لیکن نیب، ایف آئی اے کو ہمارے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، دن رات ٹی وی پر بیٹھ کر وزراء الزامات لگارہے ہیں۔ شہبازشریف کے لئے نئی مشکل، ایف آئی اے نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر سوالنامہ بھجوا دیا، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی چیمبر میں بھی سوالنامہ فیکس کرادیا گیا، شہبازشریف کو 8 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت۔ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کا فائدہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلیے ہر ممکن کوشش کی ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپٹ لوگ آتے ہیں تو قوم کا پیسہ چوری ہوتا ہے، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کی تحقیقات کی جائیں، جو حکومت 5سال کے الیکشن کا سوچے گی وہ بلوچستان کا نہیں سوچے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے صوبے پر توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت نےبلوچستان میں ترقیاتی کام کرائےہیں، وزیراعلیٰ جام کمال کا جھل جاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب،کہا بلوچستان میں اہم سڑکوں کو بنایا جارہا ہے، آج پسماندہ علاقے میں سڑک کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی،پی سی بی کےسی ای او وسیم خان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات میں کمی بھی مستعفی ہونے کا باعث بنی،وسیم خان نے چیئرمین رمیزراجہ سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا۔