مہنگے سکول ڈیسک خریداری اسکینڈل میں نیا موڑ

مہنگے سکول ڈیسک خریداری اسکینڈل میں نیا موڑ
کراچی ( پبلک نیوز) مہنگے سکول ڈیسک خریداری اسکینڈل میں نیا موڑ، سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو ڈیسکوں کی خریداری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے روک دیا ہے۔ سندھ حکومت، سینٹرل پبلک کمیٹی اور سپرا کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ ٹھیکہ منسوخی کے خلاف 14 اکتوبر تک حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔ سندھ حکومت کو آئندہ سماعت تک ٹھیکہ منسوخ نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ یہ حکم ڈیسک تیاری کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی چار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے کم بولی پر اسکول ڈیسک کی تیاری کا ٹھیکہ دیا۔ کنٹریکٹ کے مطابق ڈیسکوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کروڑوں روپے خرچ کرکے لکڑی اور دیگر سامان خریدا گیا۔ ہزاروں ڈیسک تیار کیے جا چکے ہیں۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ سندھ حکومت نے ڈیسک تیاری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹھیکہ منسوخ ہوا تو درخواست گزاروں کو کروڑوں روپے کو نقصان ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔