پاکستان کی طالبان کو سی پیک میں شرکت کی دعوت

پاکستان کی طالبان کو سی پیک میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے طالبان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان کی نئی عبوری حکومت کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کو دینے جانے والے اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ طالبان کی قیادت کے ساتھ سی پیک اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان سب کوششوں کا مقصد ان حالات میں افغان معیشت کو سہارا دینے کے مواقع تلاش کرنا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔